ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرارآشیش پانڈے کی خودسپردگی، عدالت نے ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا

فرارآشیش پانڈے کی خودسپردگی، عدالت نے ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا

Fri, 19 Oct 2018 00:13:32    S.O. News Service

نئی دہلی18اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے فائیوا سٹار ہوٹل میں گزشتہ دنوں پستول کے دم پر جرم کرنے والے آشیش پانڈے نے دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں خودسپردگی کردی ۔ اس سے پہلے آشیش نے سرینڈر کی عرضی دی اور ساتھ ہی آشیش نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے اور اس نے کہا کہ اس پورے معاملے میں صرف ایک طرف کی بات سنی گئی۔ بتا دیں کہ آشیش بی ایس پی کے سابق ایم پی راکیش پانڈے کا بیٹا ہے۔ آشیش پانڈے نے سرینڈر کرنے سے پہلے ایک ویڈیو جاری کیا۔ اس ویڈیو میں آشیش کہہ رہا ہے کہ اس کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔ اس پورے معاملے میں صرف ایک طرف کی بات سنی گئی ہے۔ میری بات نہیں سنی گئی ہے۔ وہیں دہلی پولیس کی ٹیم کورٹ میں آشیش پانڈے کو حراست میں لینے کے لئے پہنچ چکی ہے۔دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میںآشیش کے ریمانڈکا مطالبہ دہلی پولیس نے کیا۔ مگر کورٹ نے دہلی پولیس کی اس مانگ کو مسترد کر دیا اور آشیش کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آشیش پانڈے کو ایک دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے۔ پولیس چار دن کی ریمانڈ کا مطالبہ کر رہی تھی۔ دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ آشیش کو لکھنؤ بھی لے کر جانا ہے اور ہتھیار بھی برآمد کرنے ہیں، تو 4 دن کی ریمانڈ دی جائے۔ اس پرآشیش کے وکیل کے کہا کہ اگر کورٹ کہے گا تو وہ بندوق بھی کورٹ میں جمع کر سکتے ہیں۔آشیش کے وکیل نے کہا کہآشیش کا کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ میڈیا ٹرائل ہوا ہے اور یہ ایک سیاسی خاندان سے آتے ہیں اس لئے معاملے کو طول دیا گیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سرینڈر کرنے کے بعدآشیش نے کہا مجھے اس طرح پروجیکٹ کیا جا رہا ہے جیسے میں مطلوبہ دہشت گرد ہوں اور پورے ملک کی پولیس میں مجھے ڈھونڈ رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آشیش پانڈے نے اپنے دوستوں کے ایک و اٹس ایپ گروپ میں ایک میسج بھیجا تھا۔ آشیش پانڈے نے لکھا ہے کہ دوستو!میرا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، یہ ایک غلطی تھی، میں نے غلطی کی ہے، اس کے لئے میں معافی مانگتا ہوں، اس وقت مجھے آپ سب کی ضرورت ہے میری مدد کرے اور اس ویڈیو وائرل نہ ہونے دیں ۔ 


Share: